بیجنگ : فلپائن کی وزارتِ دفاع کے عوامی جمہوریہ چین کے قومیتی اتحاد و ترقی کے فروغ کے قانون سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے کہا کہ مذکورہ بیان جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی الزامات سے بھرپور ہے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور انتہائی سنگین نوعیت کی سیاسی اشتعال انگیزی ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ فلپائن میں چین مخالف عناصر کا ایک محدود گروہ اپنے سیاسی مفادات کے حصول اور بحری امور میں فلپائن کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سیاسی اور ابلاغی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین ایک بار پھر ان عناصر کو خبردار کرتا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی اور چین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنا بند کریں، بصورت دیگر انہیں اپنے منفی اقدامات کی قیمت چکانا پڑے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ قومیتی اتحاد و ترقی کے فروغ کے قانون کا نفاذ مختلف قومیتوں کے قانونی حقوق و مفادات کے بہتر تحفظ کے لیے مفید ہے اور یہ قومیتی اتحاد و ترقی کے فروغ کے لیے مضبوط قانونی ضمانت فراہم کرے گا۔
فلپائن کی وزارتِ دفاع کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، چینی وزارتِ خارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
