اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلزپارٹی نے نئے انتظامی یونٹس سے متعلق تجویز پر مشاورت کا آغاز کردیا، پارٹی قیادت نئے انتظامی یونٹس کے آئینی، سیاسی اور انتظامی پہلووں کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق انتظامی یونٹس کے آئینی، سیاسی اور انتظامی پہلووں پر مشاورت کا معاملہ پیپلزپارٹی نے مجلس عاملہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس آزاد کشمیر الیکشن کے بعد بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع پی پی پی کے مطابق مجلسِ عاملہ کے آئندہ اجلاس میں نئے صوبوں سے متعلق امور زیرِغورآئیں گے، پارٹی قیادت نئے انتظامی یونٹس کے آئینی، سیاسی اور انتظامی پہلووں کاجائزہ لے گی۔ مجلس عاملہ میں نئے صوبوں کے معاملے پر رہنماوں سے تفصیلی آرالی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی عوامی رائے،آئینی تقاضوں اور سیاسی اتفاق رائے سے اپنا موقف طے کرے گی، نئے انتظامی یونٹس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ مجلس عاملہ میں تفصیلی مشاورت سے ہوگا۔
