اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کو لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ وار کمیٹی کی وار رسک انشورنس کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اہم سنگ میل حکومتِ پاکستان کی مشترکہ کوششوں اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی موثر سفارتی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافے کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے جہاز رانی اور انشورنس کے اخراجات میں کمی آئے گی، تجارت کو فروغ ملے گا اور ملکی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ اسحاق ڈار نے اس عمل کے دوران تعمیری تعاون پر لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، الحمدللہ۔
