اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں فلسطین کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص مشرقی یروشلم کی تازہ پیش رفت شامل تھی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ملائیشیا میں آئندہ ہونے والے ریاستی انتخابات کے لیے حکومت اور عوامِ ملائیشیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور کثیرالجہتی فورمز پر ملائیشیا کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
پاکستان کا کثیرالجہتی فورمز پر ملائیشیا کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
