گلاسکو (سب نیوز)اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
18 کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے کوالیفائنگ رانڈ میں ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے اپنی پہلی کوشش میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کی، دوسری کوشش فال قرار پائی، جبکہ تیسری باری میں انہوں نے 75.65 میٹر دور جیولن پھینکا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی فائنل کے لیے جگہ بنا لی۔ انہوں نے پہلی کوشش میں 76.28 میٹر اور دوسری میں 79.61 میٹر کی تھرو کرکے مجموعی طور پر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ایونٹ کے منتظمین کے مطابق جیولن تھرو کا فائنل کل رات کھیلا جائے گا، جس میں تمغوں کا فیصلہ ہوگا۔
کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
