اسلام آباد: (سب نیوز) آج 30 جولائی کو پوری دنیا کے ساتھ فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اسلام آباد زون بھی انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منا رہا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے جو انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز نے رواں سال متعدد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا، جعلی ویزا ایجنٹوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور متاثرین کی رقوم واپس دلوائیں۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ بیرون ملک روزگار یا تعلیم کے لیے کسی بھی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ سے رابطہ نہ کریں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا انسانی سمگلنگ کے واقعے کی اطلاع فوری طور پر ایف آئی اے کو دیں۔
انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
