ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کی ملاقات

اسلام آباد:(سب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی، جس میں وزارت قومی صحت کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کو وزارت قومی صحت میں جاری مختلف منصوبوں، صحت کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے صحت عامہ کی بہتری اور شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔