اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ الشیخ جراح جابر الاحمدصباح کا وزارتِ خارجہ میں ان کے سرکاری دور پاکستان کے موقع پر خیرمقدم کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے، جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔
مذاکرات کے دوران پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جامع جائزہ لیا جائے گا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی دونوں ممالک کے مقف اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادل خیال کیا جائے گا۔یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
