ہومتازہ ترینجدہ میں رکن پنجاب اسمبلی کاشف نوید محمود جٹ پنسوٹہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

جدہ میں رکن پنجاب اسمبلی کاشف نوید محمود جٹ پنسوٹہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مملکتِ سعودی عرب آنے والے حلقہ PP-242 فورٹ عباس، ضلع بہاولنگر سے منتخب رکنِ پنجاب اسمبلی کاشف نوید محمود جٹ پنسوٹہ کے اعزاز میں معروف کاروباری شخصیت محمد عابد انور کی جانب سے جدہ میں ایک شاندار، پرتکلف اور پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بابرکت محفل محبت، اخوت، بھائی چارے اور باہمی احترام کی ایک خوبصورت مثال بن گئی، جس میں یارانِ جدہ اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی، کاروباری اور سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے آغاز پر سابق مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، ملک عمر فاروق، پاکستان انویسٹر فورم کے وائس صدر چوہدری مصطفیٰ گجر اور محمد اعجاز اسماعیل نے معزز مہمان کاشف نوید محمود جٹ پنسوٹہ کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جدہ آمد پر دلی خیرمقدم کیا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے میزبان محمد عابد انور کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بابرکت محافل نہ صرف باہمی محبت، اخوت اور اتحاد کو فروغ دیتی ہیں بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ پنجاب اسمبلی کاشف نوید محمود جٹ پنسوٹہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے دھی رانی پروگرام،فضائی ایمبولنس سروس صاف ستھرا پنجاب منصوبہ سمیت تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت سے متعلق مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی اور عوامی خدمات کا بھی بھرپور انداز میں دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

تقریب سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے تمام احباب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، امتِ مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی دولت سے مالا مال کرے اور پاکستان و مملکتِ سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے۔ انہوں نے وطنِ عزیز پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

اس یادگار اور باوقار تقریب میں یارانِ جدہ کے احباب، پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ سماجی، کاروباری اور سیاسی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان انویسٹر فورم کے انفارمیشن سیکرٹری خالد نواز چیمہ کی شرکت نے بھی تقریب کو مزید وقار بخشا۔

محفل خوشگوار ماحول، محبت بھری گفتگو، باہمی احترام اور اپنائیت کے جذبات سے لبریز رہی۔ شرکاء نے میزبان محمد عابد انور کی شاندار میزبانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یارانِ جدہ کی یہ خوبصورت روایات مستقبل میں بھی اسی خلوص، محبت اور بھائی چارے کے ساتھ جاری رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔