اسلام آباد (آئی پی ایس)سابق صدر اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ آج میرے آفس میں صدر اسلام آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود ، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل زاہد رفیق چوہدری اورآئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر ذوالقرنین عباسی کی تشریف آوری میرے لیے انتہائی باعثِ مسرت رہی، محبت، احترام اور خلوص پر مبنی یہ ملاقات نہ صرف دیرینہ تعلقات کی خوبصورت عکاس تھی بلکہ کاروباری برادری کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی بھی آئینہ دار تھی،
سردار طاہر محمود ان باوقار شخصیات میں شامل ہیں جن کی اصل پہچان عہدہ نہیں بلکہ کردار، اخلاص اور خدمت ہے، ان کی گفتگو میں وقار، فیصلوں میں بصیرت اور رویّے میں وہ اپنائیت جھلکتی ہے جو دلوں کو جوڑنے کا ہنر رکھتی ہے، مجھے ہمیشہ یہ احساس رہا ہے کہ وہ کاروباری برادری کی امیدوں، اعتماد اور اجتماعی مفادات کے حقیقی امین ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت، کامیابی اور استقامت عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ تاجروں کی خدمت اور ملک کی معاشی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں،میرے عزیز دوست زاہد رفیق چوہدری بھی ان مخلص ساتھیوں میں شامل ہیں جو ہمیشہ اتحاد، باہمی احترام اور کاروباری برادری کے حقوق کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ جبکہ ذوالقرنین عباسی ایک باصلاحیت، بااخلاق اور پرعزم چہرہ ہیں، جن کی محنت، خلوص اور مثبت سوچ مستقبل کی کامیابیوں کی نوید ہے،ایسی شخصیات کا ساتھ یقین کو مضبوط کرتا ہے کہ جب نیت خالص، مقصد مشترک اور دل وطن و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں تو کامیابیاں قدم ضرور چومتی ہیں۔
