ہومپاکستاننورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں،بیرسٹر گوہر

نورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(سب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نورین نیازی نے جو کچھ کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہے، یہ پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ کے کرم سے معرکہ حق میں کامیابی ملی، اگر کوئی دشمن دوبارہ جارحیت کی کوشش کرے گا تو اسے پہلے سے بھی سخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، کوئی دشمن ملک کو شکست نہیں دے سکت، فوج کی قربانیوں اور شہدا کے حوالے سے کسی کو لب کشائی نہیں کرنی چاہئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور ہے، اس کا خاتمہ ہوگا تو ترقی اور استحکام آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا دیرپا سیاسی حل نکالنا چاہیے تاکہ ملک موجودہ حالات سے باہر آ سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔