ہومپاکستانایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کاوفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع ،پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کاوفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع ،پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے

اسلام آباد(سب نیوز)ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے، ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت پاکستان کی اعلی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعلقات، سرحدی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔