ملتان (آئی پی ایس ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور ان کے دو دامادوں کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزام میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق تینوں کیخلاف تھانہ مخدوم رشیدمیں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں
میپکو ترجمان کاکہنا ہے کہ مختلف مقامات پرکارروائیوں کے دوران بجلی چوری پکڑی گئی،جہاں ملزمان مبینہ طور پر ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی استعمال کررہے تھے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بجلی کے میٹر قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،جاوید ہاشمی کے گھر کی بجلی ہفتے کی شام کاٹ دی گئی تھی۔
