ہومتازہ تریننورین نیازی کا بیان پاکستان کیخلاف وسیع مہم کی عکاسی کرتا ہے،طارق فضل چودھری

نورین نیازی کا بیان پاکستان کیخلاف وسیع مہم کی عکاسی کرتا ہے،طارق فضل چودھری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کا بیان قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ معرکہ حق ایک تاریخی کامیابی ہے، نورین نیازی کا بیان قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے، بانی اور ان کی فیملی پاکستان مخالف بیان کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ نورین نیازی کے بیان پر افسوس ہوا، یہ پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار کے خلاف ہے، انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد مواقع پر پاکستان کی فتح کا ذکر کر چکے ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پوری قوم نورین نیازی کے بیان کی مذمت کرتی ہے، ان کا بیان پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار کے خلاف ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کے خاندان نے مسلسل پاکستان مخالف بیانیہ اپنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پارٹی نے پاکستان کو ڈیفالٹ کی جانب دھکیلنے کی ہر ممکن کوشش کی، جن میں عالمی مالیاتی فنڈ کو خطوط لکھنا اور مالیاتی ادارے کے باہر احتجاج کرنا بھی شامل تھا۔طلال چوہدری نے کہاکہ نورین نیازی کا بیان پاکستان کے خلاف ایک وسیع مہم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔