ہومتازہ تریناسحاق ڈار سے ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات، بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ

اسحاق ڈار سے ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات، بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلوچستان کے وفد سے ملاقات کے دوران بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کے وفاقی حکومت کے عزم کو دہرایا، انہوں نے بلوچستان کے عوام کی معاشی خوشحالی کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سینیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پارٹی کے پارلیمانی ارکان نے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محمداسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت آئین پاکستان کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی معاشی ترقی، خوشحالی اور جائز مطالبات کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی بہتری اور فلاح کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرگرم مسلح عناصر کو بلوچستان کے عوام کی حمایت یا اخلاقی جواز حاصل نہیں۔ملاقات میں بین الصوبائی رابطہ کے وزیر رانا ثنا اللہ خان اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔