ہومبریکنگ نیوزامریکا ایران کشیدگی کا دوبارہ شدت اختیار کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا اظہار تشویش

امریکا ایران کشیدگی کا دوبارہ شدت اختیار کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا اظہار تشویش

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماں نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے باوجود خطے میں دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازع کا دوبارہ شدت اختیار کرنا کسی کے مفاد میں نہیں اور اس سے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے جاری سفارتی کوششوں سے متعلق سعودی عرب کا مقف بیان کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے اس مقف کا اعادہ کیاکہ تمام فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ثالثی کی کوششوں کو کامیاب اور پرامن نتیجے تک پہنچانے کے لیے ضروری وقت اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔دونوں رہنماں نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہنے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔