ہومپاکستانآئندہ سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان،عازمین کو اخراجات کی مد میں مزید ایک لاکھ روپے اضافی ادا کرنے ہونگے

آئندہ سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان،عازمین کو اخراجات کی مد میں مزید ایک لاکھ روپے اضافی ادا کرنے ہونگے

اسلام آباد(سب نیوز) آئندہ سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کے لیے عازمین کو حج کے اخراجات کی مد میں مزید ایک لاکھ روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔
ذرائع مذہبی امور کے مطابق آئندہ مختصر حج گزشتہ سال کے نسبت ایک لاکھ روپے مہنگا ہوگا، جس کی قیمت 13 لاکھ روپے ہوگی، مختصر حج 20 سے 22 روز پر مشتمل ہوگا۔ طویل حج بھی گزشتہ سال کی نسبت 50 ہزار مہنگا ہوگا جس کی قیمت 12 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی، طویل حج 40 روز پر مشتمل ہوگا۔
عازمین کے لیے حج اخراجات کو اقساط میں جمع کروانے کہ سہولت ہوگی، اخراجات 6، 6 لاکھ کی دو اقساط میں جمع کروانے کی سہولت ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مختصر حج 12 لاکھ روپے کا تھا جبکہ طویل حج پر ساڑھے 11 لاکھ روپے خرچ کیے گئے تھے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔