ہومتازہ ترینقومی اسمبلی سے استعفے کے بعد اختر مینگل نے تنخواہیں اور مراعات واپسی کیلئے 78لاکھ 92ہزار 725روپے کا چیک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوادیا

قومی اسمبلی سے استعفے کے بعد اختر مینگل نے تنخواہیں اور مراعات واپسی کیلئے 78لاکھ 92ہزار 725روپے کا چیک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوادیا

اسلام آباد (سب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے رکنِ قومی اسمبلی کی حیثیت سے حاصل کی گئی تنخواہیں اور مراعات قومی خزانے کو واپس کردی ہیں۔
جمعرات کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے تنخواہوں کی واپسی کے لیے 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے کا چیک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوادیا اور اس حوالے سے انہوں نے ایک خط بھی لکھا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو لکھے گئے خط میں سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وہ 3 ستمبر 2024 سے 11 فروری 2026 تک کے عرصے کی تمام تنخواہیں واپس کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق مجموعی طور پر 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے قومی خزانے میں واپس کیے جا رہے ہیں۔
خط میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ستمبر 2024 میں استعفی دینے کے بعد انہوں نے اپنے بینک اکاونٹ سے کوئی تنخواہ یا الانس وصول نہیں کیا۔ سربراہ بی این پی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے درخواست کی کہ ان کے پارلیمانی بینک اکاونٹ میں موجود تمام رقم قومی خزانے میں منتقل کی جائے۔سردار اختر مینگل نے اپنے خط میں مزید کہا کہ وہ عوامی خدمت میں دیانت داری، شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔