اسلام آباد (سب نیوز)ملک کی مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4الگ الگ اجلاس 20 اور 21 جولائی کو سپریم کورٹ میں طلب کر لیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاسوں کا باقاعدہ ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔20جولائی کو ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرریوں پر غور کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے شاہ رخ ارجمند، محمد واجد حسین، عمیر مجید ملک، ایاز شوکت، سید واجد شاہ گیلانی، سید قمر حسین شاہ سبزواری اور سید انتخاب حسین شاہ کے نام زیر غور آئیں گے۔
21جولائی کو لاہور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوگا۔ایجنڈے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کے 4الگ الگ اجلاس طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
