ہومپاکستانغیر ملکی خواتین کاکیس، پی ٹی آئی کا آزادانہ تحقیقات، تمام حقائق سامنے لانے اور اسحاق ڈار سے فوری استعفے کا مطالبہ

غیر ملکی خواتین کاکیس، پی ٹی آئی کا آزادانہ تحقیقات، تمام حقائق سامنے لانے اور اسحاق ڈار سے فوری استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد(سب نیوز)غیر ملکی خواتین سے زیادتی کے مقدمے پر پاکستان تحریک انصاف کا سخت ردعمل، آزادانہ تحقیقات، تمام حقائق سامنے لانے اور اسحاق ڈار سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اعلامیہ میں کہا یہ محض فوجداری مقدمہ نہیں بلکہ پاکستان کے نظام انصاف، ریاستی اداروں اور بین الاقوامی ساکھ کے لیے سنگین چیلنج ہے۔کرپٹو کرنسی کے نام پر غیر ملکی شہریوں کو پاکستان بلانے، غیر قانونی حراست، بھتہ وصول کرنے اور سنگین جرائم کے الزامات ریاست کے لیے باعث شرم ہیں۔ ان دعوں کی آزاد، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔اگر اس مقدمے میں بااثر سیاسی خاندانوں یا حکومتی شخصیات کے قریبی افراد کا نام آیا ہے تو تحقیقات پر کوئی سیاسی اثرورسوخ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ قانون کی بالادستی کا تقاضا ہے کہ ہر شخص قانون کے سامنے جوابدہ ہو۔
پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ ایف آئی اے اور متعلقہ ادارے مقدمے کے مالی پہلوں، کرپٹو لین دین، بیرون ملک روابط، منی لانڈرنگ اور ڈیجیٹل ریکارڈ کا جامع فرانزک آڈٹ کریں۔اس مقدمے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ پاکستان میں طاقتور خاندانوں کے لیے الگ قانون اور عام شہریوں کے لیے الگ انصاف ہے؟ حکومت کو دبا اور مداخلت سے گریز کرتے ہوئے تحقیقات آزادانہ آگے بڑھانی چاہییں۔پی ٹی آئی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تحقیقات کی غیر جانبداری اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے فوری استعفی دیں۔پاکستان کے وقار، قانون کی حکمرانی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کو سیاسی مفادات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔ الزامات ثابت ہونے پر سخت سزا دی جائے اور بے گناہ کو بھی انصاف ملے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔