کراچی (آئی پی ایس) کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 12ہزار200 روپے اضافے سے 4 لاکھ40 ہزار 936 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 10ہزار459 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78ہزار 31 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 122 ڈالر اضافے سے 4185 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
