Thursday, June 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانایف آئی اے کا اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں چھاپہ، انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں چینی باشندوں سمیت 5افرادگرفتار

ایف آئی اے کا اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں چھاپہ، انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں چینی باشندوں سمیت 5افرادگرفتار

اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے اور پی ہوٹا ٹیم نے سیکٹر ایف 7 میں چھاپہ مار کر انسانی اعضا کی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں انسانی پلاسنٹا برآمد کرلیا گیا، تازہ خشک اور پراسیس شدہ پلاسنٹا کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسپتالوں سے انسانی پلاسنٹا حاصل کرنے میں ملوث تھے، پلاسنٹا پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے اسپتالوں سے جمع کیا جاتا تھا، ملزمان پلاسنٹا کو بھیڑ کے اعضا ظاہر کرکے بیرون ملک بھجواتے تھے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کا ویتنام کو پلاسنٹا برآمد کرنے کا انکشاف ہوا، پراسیس شدہ پلاسنٹا ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، ملزمان نے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے نیٹ ورک قائم کیا۔ایف آئی اے کے مطابق برآمد شدہ نمونے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال بھجوا دیے گئے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔