Thursday, June 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبلدیاتی انتخابات جلد ہونے چاہیئں لیکن خدارا لاہور پر کراچی جیسا بلدیاتی نظام نافذ نہ کیا جائے،خواجہ سعد رفیق کا بلاول بھٹو کے بیان پر طنز

بلدیاتی انتخابات جلد ہونے چاہیئں لیکن خدارا لاہور پر کراچی جیسا بلدیاتی نظام نافذ نہ کیا جائے،خواجہ سعد رفیق کا بلاول بھٹو کے بیان پر طنز

لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات تک مطالبہ درست ہے لیکن کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی طرز پر بلدیاتی الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا، کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں۔لاہور اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد ہونے چاہیئں لیکن خدارا لاہور پر کراچی جیسا بلدیاتی نظام نافذ نہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔