Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں۔ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران یک جان دو قالب کی طرح ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ہی نہیں، ہمارا بھائی اور دوست ملک ہے، دونوں ملکوں کے عوام کی منزل ایک ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہوں گے، ایرانی عوام اور حکومت پاکستانی حکومت اور عوام کے حمایت پر شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے اہم کردار کے متعرف ہیں، مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا۔ایرانی صدر نے کہاکہ دورہ پاکستان کے لیے دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے تعمیری ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔