Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپاکستان پہ بھروسا کرنے پر ایران کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات ک

پاکستان پہ بھروسا کرنے پر ایران کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات ک

اسلام آباد(سب نیوز)ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اعلی سطح وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ایرانی وفد میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی شامل ہیں۔
صدر پاکستان آصف علی زردای، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر خصوصی طیارے میناب 168 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ایرانی صدر کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے بھی سلامی دی۔روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ایرانی صدر کو پھول پیش کیے، پاکستان اور ایران کے جھنڈے تھامے بچے ایرانی صدر کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ایرانی صدر نے ہاتھ ہلا کر بچوں کے خیر مقدمی نعروں کا جواب دیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی قیادت کے ساتھ والہانہ انداز میں مصافحہ کیا۔صدر مملکت اور وزیراعظم کی دعوت پر ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایرانی صدر کا یہ سب سے پہلا دورہ ہے۔ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیرِ اعظم ہاوس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا، مسلح افواج کے دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا، ان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوس میں تقریب منعقد کی گئی۔
بعد ازاں ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔وزیراعظم نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے پیشکش قبول کرنے پر میں ایرانی صدر کا شکر گزار ہوں، مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد اس دورے پر بے حد خوش ہوئی۔وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں روشن مستقبل کے لیے جمع ہوئے ہیں، ثالثی کے لیے پاکستان کی قابلیت پر بھروسہ کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیںِ، یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان امن و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت، عوام کی دلیری اور جذبے کو سراہتا ہوں، ہم ایران کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔قبل ازیں ایرانی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقاتیں کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔