Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحکومت کا موٹرسائیکل سواروں، کسانوں، ٹرانسپورٹ اور مال بردار ٹرانسپورٹ کو دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا موٹرسائیکل سواروں، کسانوں، ٹرانسپورٹ اور مال بردار ٹرانسپورٹ کو دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کا 7واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں فیول سبسڈی اسکیم کے نفاذ اور اس کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں دی جانے والی فیول سبسڈی کے رول آٹ کا جائزہ پیش کیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اس کا فائدہ صارفین تک منتقل کیا جا چکا ہے، جس کے بعد حکومت نے وزیراعظم کی منظوری سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ظالم ٹھیک ہی تو کہتا ہے، اسکے منہ سے نکلا ہوا ہرلفظ سچ ثابت ہوتا ہے، معلوم نہیں اللہ نے اسکے ذہن کے کمپیوٹر میں کیا صلاحیت رکھ دی ہے
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کمیٹی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی تعاون کے تحت اس منصوبے پر مثر پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس عمل سے حاصل ہونے والے تجربات کو باقاعدہ طور پر دستاویزی شکل دی جائے، ڈیٹا اور ترسیل کے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے انہیں دور کیا جائے تاکہ مستقبل میں عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔