اسلام آ باد(سب نیوز)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے انکشاف کیا ہے کہ 16 جون کو عمران خان اور بشری بی بی کے وکالت نامے دستخط ہونے کے بعد تیار تھے، بیرسٹر سلمان صفدر کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے 16 جون کو بتایا وکالت نامے تیار ہیں مگر وکیل نے جان بوجھ کر 18 جون کی سماعت سے قبل وکالت نامے حاصل نہیں کیے۔
تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے 190 ملین پانڈ کیس میں وکالت ناموں پر دستخط کرا کے دینے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ وکالت ناموں پر دستخط سے متعلق سلمان صفدر نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، عدالتی حکم کے مطابق 16 جون کو وکالت نامے دستخط ہونے کے بعد تیار تھے ، سلمان صفدر کو 16 جون کو بتایا گیا وکالت نامے تیار ہیں ، سلمان صفدر کو ٹیکسٹ میسج کرکے بتایا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں سلمان صفدر کو کیے گئے ٹیکسٹ میسج کا اسکرین شاٹ بھی ساتھ منسلک کیا اور کہا کہ بانی اور بشری کے وکیل نے جان بوجھ کر 18 جون کی سماعت سے قبل وکالت نامے حاصل نہیں کیے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکالت ناموں پر دستخط نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کیا تھا۔
سلمان صفدر نے جان بوجھ کر عمران و بشری کے وکالت نامے حاصل نہیں کیے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

