Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادپاکستان عوامی قوت پارٹی کے میڈیا سیل میں پارٹی کے عہدیداران کا اجلاس،خاقان وحید خواجہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا

پاکستان عوامی قوت پارٹی کے میڈیا سیل میں پارٹی کے عہدیداران کا اجلاس،خاقان وحید خواجہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی قوت پارٹی کے میڈیا سیل میں پارٹی کے عہدیداران کا ایک اجلاس ہواجس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل ملک اعجاز حسین ،انچارج میڈیا سیل شکیل اعوان ،میڈم پروین، میڈم فردوس،میڈم شمع منشی،پروفیسر عمر حیات،حاجی امتیاز عاصی، طاہر خان، ادیب (کرپا)ملک رضوان،فیضان عباسی اور تنویر کمال نے شرکت کی
اجلاس میں پارٹی امور سے متعلق کئی تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور عوام رابطہ مہم میں مزید تیزی لانے کے لیے تمام رفقا نے اپنی اپنی تجاویز دیں ۔اس موقع پر پاکستان کی سلامتی وترقی اور پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور چیئرمین راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاونڈیشن خاقان وحید خواجہ کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔