Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینسری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی ہنگری کے سفیر زولتان وارگا سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی ہنگری کے سفیر زولتان وارگا سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

لاہور(سب نیوز) سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل مسٹر یاسین جوئیہ نے پاکستان میں ہنگری کے سفیر زولتان وارگا سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات لاہور میں ہنگری کے اعزازی قونصل خانے میں منعقد ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ہنگری و پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مسٹر یاسین جوئیہ نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے عالی جناب سفیر کی بصیرت، مثبت کردار اور عزم کو سراہتے ہوئے اسے نہایت اہم قرار دیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور فریقین نے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔