Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینایتھوپیا کے ساتویں عام انتخابات: پراسپیرٹی پارٹی کی واضح اکثریت کے ساتھ بھاری کامیابی

ایتھوپیا کے ساتویں عام انتخابات: پراسپیرٹی پارٹی کی واضح اکثریت کے ساتھ بھاری کامیابی

ایتھوپیا میں ہونے والے ساتویں عام انتخابات کے سرکاری نتائج قومی الیکشن بورڈ نے جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق حکمران جماعت پراسپیرٹی پارٹی نے ایک بڑی اور فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی ہے۔

نتائج کے مطابق پراسپیرٹی پارٹی نے مجموعی طور پر 486 میں سے 438 نشستیں حاصل کر کے واضح اکثریت اپنے نام کر لی ہے، جس کے بعد وہ بآسانی نئی حکومت تشکیل دینے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے مشترکہ طور پر 48 پارلیمانی نشستیں حاصل کی ہیں۔ انتخابات کے دوران ملک بھر کے ایک ہزار 139 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔

الیکشن میں 5 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جبکہ علاقائی کونسلوں کے انتخابات میں بھی پراسپیرٹی پارٹی نے نمایاں برتری حاصل کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر انتخابات پرامن ماحول میں مکمل ہوئے، اور حتمی نتائج کے بعد سیاسی منظرنامہ واضح ہو گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔