Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبیرسٹر گوہر کی پی ٹی آئی اراکین کو وفاقی بجٹ کی حمایت کی ہدایت ،اہم ترین مشاورتی اجلاس طلب

بیرسٹر گوہر کی پی ٹی آئی اراکین کو وفاقی بجٹ کی حمایت کی ہدایت ،اہم ترین مشاورتی اجلاس طلب

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی اراکین اسمبلی اور سینیٹر کو بجٹ کی حمایت کرنے کی ہدایت کردی۔ بیرسٹر گوہر کی دعوت پر اسلام آباد میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں عامر ڈوگر اور جنید اکبر سمیت پارٹی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں بنوں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہدا کے لیے دعائے مغفرت جبکہ اعجاز چوہدری، محمود الرشید، عمر چیمہ اور یاسمین راشد کی سزاں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں بانی چیئرمین کی فوری رہائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا جبکہ بجٹ سیشن کے فورا بعد اسلام آباد میں اعلی سطح ka اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے ممکنہ اعلی سطح کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیٹ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی شرکت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اجلاس میں بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے مثر اور جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جبکہ بیرسٹر گوہر نے اراکین اسمبلی کو بجٹ کی حمایت کرنے کی ہدایت بھی کردی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اور صوبائی حکومت بانی چیئرمین کی امانت ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔