Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبھارت میں قدیم تاریخی مسجد کے انہدام کے نوٹس پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا اظہارِ تشویش

بھارت میں قدیم تاریخی مسجد کے انہدام کے نوٹس پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا اظہارِ تشویش

اسلام باد (آئی پی ایس )صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بھارت میں تاریخی مسلم مذہبی مقامات، بالخصوص وارانسی میں واقع تقریبا ایک ہزار سال قدیم مسجد گنج شہیداں کو شہید کیے جانے کے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہفتے کو اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری ایک بیان میں صدر زرداری نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے اقدامات کو فوری طور پر روکیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ملک میں طویل المدتی بے چینی اور عدم استحکام کا سبب بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور مشترکہ ثقافتی و مذہبی ورثے کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جانی چاہیے۔صدرِ پاکستان کا یہ اہم بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی میڈیا کے مطابق، ناردرن ریلوے کے وارانسی ڈویژن نے کاشی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع اس تاریخی مسجد کو 20 جون تک ہٹانے کا متنازع نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔