Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:(آئی پی ایس) بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میری والدہ کو غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عمل سے میری والدہ کے آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنے کے اقدام کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے قید تنہائی کے حکم کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔