اسلام آباد(سب نیوز) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.46 فیصد بڑھ گئی جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15.28 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
حالیہ ہفتے 11اشیا سستی اور15کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.65فیصد مہنگے ہوئے، آلو 6.82 اور چکن 5.60 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں واشنگ سوپ کی قیمت میں 1.16فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دودھ،دہی،مٹن اور انڈے سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ایل پی جی کی قیمت 0.51 فیصد بڑھی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتیمیں پیاز 2.98 فیصد سستے ہوئے، لہسن 2.51 اور کیلے 1.28 فیصد سستے ہوئے۔اس کے علاوہ ڈیزل 1.06 اورپیٹرول کی قیمت میں 0.52 فیصد کمی ہوئی جب کہ دالوں اورآٹیکی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.46فیصد بڑھ گئی، مجموعی سالانہ شرح 15.28فیصد ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

