اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سینیٹ، سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں اٹلی کی سبکدوش ہونے والے سفیر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی عشائیے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس تقریب کا انعقاد منال گروپ کے سی ای او لقمان افضل کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات حراج ، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، وزیر اعظم کے مشیر توقیر شاہ، سی ای او مونال گروپ لقمان افضل ہے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر وفاقی وزرا ،، سفرا ، کاروباری و سماجی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سبکدوش ہونے والی سفیر کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے کامیابیوں کی دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ کی اٹلی کی سبکدوش ہونے والے سفیر کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

