Tuesday, June 16, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانگلگت بلتستان الیکشن میں جیتنے والے 4آزاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

گلگت بلتستان الیکشن میں جیتنے والے 4آزاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

گلگت (سب نیوز)گلگت بلتستان الیکشن میں جیتنے والے 4 آزاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ۔چاروں ارکان نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جی بی اے 23 گانچھے سے انور علی، جی بی اے 24 گانچھے سے اسد شفیق،جی بی اے 15 دیامیر سے محمد دلپذیر، جی بی اے 21 غذر سے امان علی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔