Tuesday, June 16, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانخیبرپختونخوا حکومت صرف 3ماہ کا بجٹ پاس کریگی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا، سلمان اکرم راجا کا دعویٰ

خیبرپختونخوا حکومت صرف 3ماہ کا بجٹ پاس کریگی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا، سلمان اکرم راجا کا دعویٰ

راولپنڈی(سب نیوز)سیکرٹری جنرل تحریک انصاف بیرسٹرسلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت صرف 3ماہ کا بجٹ پیپر پاس کریگی۔
اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ میری وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت صرف 3ماہ کا بجٹ پیپر پاس کریگی۔سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 125اجازت دیتا ہے آپ 3ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں، سردست یہی ہوگا تین ماہ کا بجٹ پیپر منظور ہوگا، 30جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو کے پی میں تین ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔