اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلزپارٹی نے حکومت سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی رہنماوں شیری رحمن اور سلیم مانڈوی والاسے ملاقات کی۔ میں پیپلزپارٹی رہنماوں نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بجٹ کم کرنے پر بھی پیپلزپارٹی نے تحفظات کااظہار کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والا ریونیوماحولیاتی منصوبوں میں استعمال ہوناچاہیے۔پیپلزپارٹی رہنماوں نے کہا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی عوام سے وصول کی جارہی ہے، حکومت بتائے یہ رقم کہاں خرچ ہورہی ہے، گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب بڑھ رہے ہیں،کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا استعمال واضح ہونا چاہیے۔
سیلم مانڈوی والا نے کہا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والی رقم کس مقصدکیلئے مختص کی گئی ہے، پیپلزپارٹی نے کلائمیٹ لیوی کی بجائے ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے، کلائمیٹ ٹیکس لگانے کی تجویز پر حکومت نے مہلت مانگی ہے۔

