Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزحکومت نے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل پر اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل پر اضافہ کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل پر اضافہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز میں کہا گیا کہ پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر 9 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پر لیوی اب 116 روپے 8 پیسے کے بجائے 106 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ ڈیزل پر لیوی 8 روپے67 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے جس سے ڈیزل پر لیوی44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔