Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمعاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف

معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ کسی قسم کے اگر، مگر یا بہانے کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، آئندہ ہونے والے ممکنہ معاہدے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ تمام فریق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، یعنی ہر عمل کا نتیجہ ضرور سامنے آتا ہے اور وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔