Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینوزیراعظم کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ ن کا ہوگا، بلاول کا ردعمل

وزیراعظم کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ ن کا ہوگا، بلاول کا ردعمل

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے بیان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق بیان پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جی بی میں اکثریت کو تسلیم کرنا جمہوری روایت کا تسلسل ہے، وزیراعظم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اتفاق رائے کے نتیجے میں گورنر جی بی اور ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ ن کا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت میں تمام صلاحتیں بروئے کار لائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔