اسلام آباد (آئی پی ایس )بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ کل میں نے قومی اسمبلی میں ایک بل جمع کرایا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دی جائے
تاکہ وہ دوسروں کے لیے نشانِ عبرت بن سکیں۔نجی میڈیا ہائوس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بلوچستان میں ڈیوٹی کے دوران ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

