Sunday, June 7, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینجی بی اے 2 پولنگ اسٹیشن نمبر 403 پر لیگی کارکنان اور جیالوں میں جھگڑا

جی بی اے 2 پولنگ اسٹیشن نمبر 403 پر لیگی کارکنان اور جیالوں میں جھگڑا

گلگت :جی بی اے 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر403 پر لیگی کارکنان اور جیالے آپس میں لڑ پڑے۔

ن لیگی امیدوار حافظ حفیظ الرحمن کے پولنگ اسٹیشن کے دورے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ حافظ حفیظ الرحمٰن کے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر پیپلز پارٹی کارکنوں نے اعتراض کیا جس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی جس سے انتخابی ماحول کشیدہ ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔