اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کا سنٹرل میڈیا سیل قائم کر دیا گیا۔ پارٹی کے سربراہ اور راول فانڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی ہدایت پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل ملک اعجاز حسین نے میڈیا سیل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں ممتاز صحافی امتیاز عاصی پاکستان عوامی قوت پارٹی وومنزونگ کی صدر میڈم سیدہ فردوس۔ نتاشہ اور دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔
ممتاز صحافی شکیل اعوان کو میڈیا سیل کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔فیتہ کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے شکیل اعوان کی تقرری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب پارٹی کا میڈیا سیل پارٹی کی سوچ۔ منشور اور بیانیہ کو صحیح معنوں میں عام کرے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شکیل اعوان کے آنے سے پارٹی کے بیانیے کو عام آدمی تک پہنچانے میں آسانی ہوگی۔

