Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزانڈر 18 ہاکی ایشیا کپ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد (آئی پی ایس ) جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2026 میں پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے ایک انتہائی اہم اور یکطرفہ میچ میں گرین شرٹس نے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے عبرتناک شکست دے کر ایونٹ میں اپنی ناقابلِ شکست برتری برقرار رکھی۔

جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے آغاز ہی سے جارحانہ اور پراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کے دفاع کو تہس نہس کردیا۔پاکستان کی اس شاندار فتح میں عبداللہ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے جبکہ عدیل، آسام اور محمد یحیی نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی پوزیشن کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

دوسری جانب بنگلادیش کی طرف سے تیرک اسلام اور منا اسلام ہی ایک ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب ہو سکے۔میچ کے دوران پاکستانی فارورڈز نے حریف کے ڈی میں ملنے والے مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ مڈفیلڈ اور دفاعی لائن نے بھی مضبوط گرفت برقرار رکھتے ہوئے بنگلادیشی حملوں کو ناکام بنائے رکھا۔ پاکستانی نوجوان کھلاڑی محمد یحیی کو ان کی شاندار آل رانڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔