Tuesday, June 2, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوفاقی بجٹ 5 جون کو پیش ہونے کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش ہونے کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا

اسلام آباد:(سب نیوز) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوانِ صدر کی جانب سے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا تاہم عملی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق جب تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، اراکینِ اسمبلی کو آگاہ نہیں کیا جا سکتا۔ حکام نے بتایا کہ ایوانِ صدر کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن سے متعلق صورتحال شام تک واضح کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ کی تیاریوں کے باعث بجٹ پیش کرنے میں تاخیر کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ 5 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا حتمی فیصلہ بھی تاحال نہیں ہو سکا، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔