Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینبابوسر روڈ تین روز کے لیے ہر قسم کی ٹریفک پر بند، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

بابوسر روڈ تین روز کے لیے ہر قسم کی ٹریفک پر بند، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

چلاس: (آئی پی ایس) گلگت بلتستان پولیس نے بابوسر روڈ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس کے مطابق سڑک کو دو رویہ بنانے کے لیے بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس کے مقامات پر برف اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بابوسر روٹ اتوار سے آئندہ تین روز تک بند رہے گا جبکہ 31 مئی سے 2 جون 2026 تک زیرو پوائنٹ، بابوسر اور لولوسر کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت مکمل طور پر معطل رہے گی۔

گلگت بلتستان پولیس کے مطابق سڑک کی صفائی اور بحالی کا کام محفوظ اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے شاہراہ کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں اور اپنے سفری منصوبے نئی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سفر سے قبل روڈ کی تازہ صورتحال معلوم کریں اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔