Monday, May 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف کا بیجنگ میں عظیم عوامی ہال آمد پر پرتپاک استقبال ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کا بیجنگ میں عظیم عوامی ہال آمد پر پرتپاک استقبال ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

بیجنگ(آئی پی ایس):وزیر اعظم شہباز شریف کا چینی دارالحکومت بیجنگ میں عظیم عوامی ہال، جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے لیے پہنچے،آمد پر پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم رسمی استقبالیہ تقریب کے مقام پر پہنچے تو چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ نے ان کا استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کو اپنے اپنے وفود سے متعارف کرایا۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ دونوں رہنما سلامی کے چبوترے پر کھڑے رہے۔چینی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جس کا وزیراعظم نے معائنہ بھی کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی 2026 تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژو گئے، جہاں انہوں نے پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں آئی ٹی و ٹیلی کام، بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز اور زراعت کے شعبوں پر توجہ مرکوز گئی۔بیجنگ میں قیام کے دوران وزیر اعظم چینی قیادت، بشمول صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز کی جانب سے دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔