Sunday, May 24, 2026
ہومتازہ ترینبی آئی ایس پی کی زیادہ تر رقم سے سندھی وڈیروں کے ملازمین کو تنخواہیں دی جاتی ہیں، فواد چوہدری کا دعوی

بی آئی ایس پی کی زیادہ تر رقم سے سندھی وڈیروں کے ملازمین کو تنخواہیں دی جاتی ہیں، فواد چوہدری کا دعوی

اسلا م آباد (آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 26 کھرب روپے لوگوں میں بانٹ چکے ہیں، ان میں زیادہ تر حصہ سندھ کے وڈیروں کے ہاں کام کرنیوالوں کو تنخواہیں دے دیتے ہیں۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروں کو اس طرح کے پروگرامز سے بہت محبت ہوتی ہے کیونکہ وہ تو قرض دینے والے ہیں، اور اس پر سود لینا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں کابینہ میں بھی تھا تو اس جیسے پروگرامز کا ناقد تھا، اس پروگرام کو بلاسود قرض میں تبدیل کر دیں۔انہوں نے کہا کہ 26 کھرب نوجوانوں کو دیا ہوتا تو اگر ایک نوجوان ایک ٹرک لے لیتا تو گھر میں پانچ لوگوں کو پال رہا ہوتا، ایک ہوٹل ڈالتا تو 10 مزید لوگوں کو نوکریاںدے رہا ہوتا، یہ پیپلز پارٹی کا اور سرداری کلچر ہے کہ لوگوں سے ووٹ خریدیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔