Friday, May 22, 2026
ہومپاکستانسیاست میں اس لیے آیا ہوں کہ شہید بینظیر کے ادھورے خواب مکمل کروں،بلاول بھٹو

سیاست میں اس لیے آیا ہوں کہ شہید بینظیر کے ادھورے خواب مکمل کروں،بلاول بھٹو

کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سیاست میں اس لیے آیا ہوں کہ شہید بینظیر بھٹو کے ادھورے خواب مکمل کروں۔بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاہراہ بھٹو کا افتتاح کردیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر کو تیسری بار وزیراعظم بننا تھا لیکن ان کو شہید کردیا گیا۔

جنوری 2025 میں منصوبے کے پہلے فیز کا افتتاح کیا تھا، آج منصوبے کے پہلے فیز کو مکمل کرکے دکھایا ہے۔پورے پاکستان سے لوگ کراچی آنا چاہتے ہیں، ہم سب کو کہتے ہیں کراچی آئیں یہاں کام کریں۔مفت علاج کی سہولت پہلے کراچی کے عوام، سندھ اور پورے پاکستان کیلئے ہے۔ این آئی سی وی ڈی کا حال پہلے کیا تھا 18ویں ترمیم کے بعد کیا بنا۔سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ پورٹ بنائیں گے، کیٹی بندر پورٹ کا منصوبہ شاید دنیا کا پہلا منصوبہ ہوگا۔ سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کھول کر دکھائیں گے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔ عوام بجلی اور گیس کے بل میں اس جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ خطے میں امن ہوگا تو معاشی مشکلات کم ہوں گی۔ جنگ ختم نہ ہوئی تو معاشی حالات سنگین ہوں گے۔

تھر پارکر میں کوئلے سے بجلی کی پیدا وار اور روزگار کی فراہمی شہید بے نظیر کا خواب تھا۔ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر بڑے منصوبے مکمل کریں گے۔چاہتے ہیں کہ میڈ ان پاکستان دفاعی پیداوار میں کراچی بھی کردار ادا کرے۔مئی کی جنگ میں بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست دی۔ پاکستان کی دفاعی پیداوار کی طلب میں تاریخی اضافہ ہوا۔ دنیا بھر کے ممالک جنگ میں آزمایا ہوا دفاعی سامان خریدنا چاہتے ہیں، مختلف ممالک پاکستان سے دفاعی سامان خریدنا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔